ملک میں جنگل کا قانون ، کوئی پوچھنے والا نہیں، خورشید شاہ

ملک میں جنگل کا قانون ، کوئی پوچھنے والا نہیں، خورشید شاہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(این این آئی) پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے کہاہے کہ ملک میں جنگل کا قانون نظر آرہا ہے کوئی پوچھنے والا نہیں۔منگل کو میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے پی پی رہنما خورشید شاہ نے کہا کہ حکومتی جماعت کے گڈ گورننس کے دعوے پہلے دنوں میں ہی سب نے دیکھ لئے، ایک محکمے کا ایک افسر چھٹی مانگ لیتا ہے اور ایک چھوڑ کرچلا جاتا ہے، خاور مانیکا والے مسئلے میں سامنے آ گیا کہ دباؤ ہو گا تو ادارے کیسے چل سکتے ہیں، یہ تو جنگل کا قانون نظر آ رہا ہے کوئی کسی کو پوچھنے والا نہیں۔
خورشید شاہ

مزید :

صفحہ آخر -