میانوالی اور بھکر میں 4.00 شدت کے زلزلے کے جھٹکے
اسلام آباد(آن لائن) میانوالی اور بھکر میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ریکڑ اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.0 ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ اس کا مرکز بھر کے مغرب میں 44 کلو میٹر دور تھا جبکہ گہرائی 86 کلو میٹر زیر زمین تھی۔ تفصیلات کے مطابق پیر کو میانوالی اور بھکر کے علاقے میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس سے علاقے میں خوف وحراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے۔ زلزلے پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی گہرائی 86 کلو میٹر زیر زمین تھی زلزلے کا مرکز بھکر کے مغرب میں 44 کلو میٹر دور تھا۔