31اگست کو خاکوں کیخلاف پرامن اور موثر احتجاج کیاجائے،سمیع الحق

31اگست کو خاکوں کیخلاف پرامن اور موثر احتجاج کیاجائے،سمیع الحق

  

اکوڑہ خٹک (این این آئی)جمعیۃ علماء اسلام کے امیر اور دفاع پاکستان کونسل کے چیئرمین مولانا سمیع الحق نے ملک بھر کے خطباء علما اور مسلمانوں سے اپیل کی ہے کہ جمعہ 31 اگست کو مغربی ممالک کے خاکوں کے مقابلہ کے بارے میں پرامن اور موثر احتجاج کے طور پر منایا جائے،خطباء تقاریر میں عوام کو مغربی ممالک اور یہود و نصاریٰ کے عزائم سے آگاہ کریں اور جہاں تک ہوسکے پرامن مظاہروں اور ریلیوں کا اہتمام کر یں، یہ ہم سب کا حضور نبی کریم ؐ سے ربط وتعلق کا اولین تقاضا ہے، مولانا سمیع الحق نے ایک بیان میں کہا ہے کہ حضوراقدس صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات کے بارے میں مغربی ممالک یورپ اور امریکہ کا رویہ نہایت افسوسناک ہے اوراس سے بڑھ کر افسوسناک اور شرمناک ہمارے مسلم حکمرانوں کی سردمہری اور خاموشی ہے نہ اس بارے میں مسلم ممالک کی تنظیم او آئی سی نے اپنی ذمہ داری محسوس کی ہے، ان سب کو مل کر وقتی احتجاج اور شوروشعب کے بجائے کوئی ٹھوس اورموثر لائحہ عمل طے کرنا چاہیے ۔

مزید :

صفحہ آخر -