مودی کے قتل کا منصوبہ فاش بھارتی پولیس کا 5ریاستوں میں کریک ڈاؤن ، چھاپے

مودی کے قتل کا منصوبہ فاش بھارتی پولیس کا 5ریاستوں میں کریک ڈاؤن ، چھاپے

  

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے قتل کی منصوبہ بندی کا انکشاف ہوا ہے جس کے بعد پولیس نے 5 ریاستوں میں ماؤ نواز باغیوں اور ان کے حامیوں کے ٹھکانوں پر چھاپے بھی مارے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ماؤ نواز باغیوں کی جانب سے وزیراعظم نریندر مودی کو قتل کی منصوبہ بندی کی گئی ہے جس کے بعد پولیس نے ریاست مہاراشٹرا، تلنگانا، دہلی، جھاڑکھنڈ اور گوا میں ماؤ نواز باغیوں کے ٹھکانوں پر چھاپے مارے۔پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ انہیں بعض شواہد، ای میلز، دستاویزی ثبوت اور ایسا لٹریچر مواد ملا ہے جو نشاندہی کرتا ہے کہ لیفٹ ونگ ایکسٹریمسٹ (ایل ڈبلیو ای) کی جانب سے راجیو گاندھی طرز پر وزیراعظم نریند مودی کے قتل کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے۔پولیس نے ماؤ نواز نظریے کے حامی نامور انقلابی مصنف وراورا راؤ اور ان کی صاحبزادی کی پونے میں رہائش گاہ پر چھاپہ مارا جب کہ پولیس کا کہنا ہے کہ خدشہ ہے کہ وراورا راؤ اور ان کی صاحبزادی کے ماؤ نواز باغیوں سے رابطے ہیں۔پولیس نے پونے میں دیگر صحافیوں کی رہائش گاہوں اور نامور بزنس اخبار اور تیلوگو زبان کے صحافی کے گھر پر بھی چھان بین کی۔رپورٹ کے مطابق پولیس نے غیر ملکی یونیورسٹی سے وابستہ پروفیسر کی رہائش گاہ پر بھی چھاپہ مارا اور چھان بین کی۔

مزید :

صفحہ آخر -