این اے 53میں ضمنی الیکشن کیلئے شیڈول جاری ،14اکتوبر کو پولنگ ہوگی

این اے 53میں ضمنی الیکشن کیلئے شیڈول جاری ،14اکتوبر کو پولنگ ہوگی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (این این آئی)الیکشن کمیشن نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے حلقہ این اے 53میں ضمنی الیکشن کیلئے شیڈول جاری کر دیا ہے ،30اگست تک امیدواران کاغذات نامزدگی ریٹرنگ افسر کے دفتر سے حاصل کرسکیں گے ،حلقہ این اے 53میں ضمنی الیکشن کے لئے پولنگ 14اکتوبر کو ہوگی ۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری شیڈول کے مطابق امیدواران ریٹرنگ آفیسر و ڈسٹرکٹ الیکشن کمیشن اسلام آباد سے کاغذات نامزدگی 30اگست تک وصول کرسکیں گے جبکہ 31اگست کو امیدواروں کی فہرست شائع ہوگی ، 4ستمبر کو امیدواروں کے کاغذات کی جانچ پڑتال کی جائے گی اور 8ستمبر کو اپیلوں پر فیصلہ ہوگا ، 13ستمبر کو ایپلٹ ٹربیونلز اپنا فیصلہ دیں گے ،14ستمبر کو امیدواروں کی فہرست آویزاں کی جائیگی ،15ستمبر کو امیدواران کاغذات واپس لے سکیں گے اور اسی روز امیدواروں کی حتمی فہرست آویزاں کی جائے گی جبکہ 16ستمبر کو الیکشن کمیشن کی جانب سے امیدواروں کو انتخابی نشانات الاٹ کئے جائیں گے اور 14اکتوبر کوضمنی انتخابات کے لئے پولنگ ہوگی ۔

مزید :

صفحہ آخر -