نیب اور عدالتوں میں زیر التوا کیسوں کو جلد مکمل کروایا جائیگا: سعید غنی

نیب اور عدالتوں میں زیر التوا کیسوں کو جلد مکمل کروایا جائیگا: سعید غنی

  

کراچی(آن لائن)وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ نیب اورعدالتوں میں زیرالتوا کیسز کو جلد مکمل کروایا جائے گاکرپٹ افسران کے خلاف کارروائی ہوگی۔سندھ بلڈنگ اتھارٹی کے اجلاس کی صدارت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سعید غنی نے کہا کہ میڈیا اور شہری مدد کریں، غیرقانونی تعمیرات کی نشاندھی کے لئے شہری آگے آئیں۔انہوں نے کہا کہ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی سے غیرقانونی قراردیکر گرائی جانے والی عمارات کی دوبارہ تعمیرات کا خود دوبارہ جائزہ لینگے رشوت ستانی کوروکا جائیگا۔ آج کے بعد کوئی بے قاعدگی نظرآئی تو کارروائی کی جائیگی میڈیا میرے کان اورآنکھیں بنیں۔ بریفنگ کے بعد اب اچانک آفیسز کے دورے کراؤں گا اور صبح 9بجے سے پہلے آؤں گا،میرے حلقے میں بھی غیرقانونی تعمیرات ہوئی ہیں ۔سعید غنی نے کہا کہ بجلی جانے کی وجہ سے میٹننگ میں خلل ہواآج بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی اور واٹربورڈ کی اھمیت دیگر محکموں سے زیادہ ہے دونوں محکموں کی کارکردگی سے شہری متاثر ہوتے ہیں غیرقانونی تعمیرات کے خلاف کارروائی یہ اداراہ کرتا ہے وقت پر ڈیوٹی، وقت کی پابندی کریں تنخواہ یہاں اور ڈیوٹی کسی اور جگہ دیں یہ برداشت نہیں۔ ساٹھ گز تک کی تعمیرات کو آسان بنایا جائیگاعام شہریوں کی شکایات کابروقت ازالہ کیا جائے گا۔کراچی کے آٹھ ٹاؤنز میں غیرقانونی تعمیرات کی تفصیلات منگوائی ہیں کسی کی سفارش پر اس سے رعایت نہیں ہوگی۔ایماندارملازمین کا تحفظ میں خود کرونگاسعید غنی نے کہا کہ تعمیراتی اسکیموں کو بنانے کے مقاصد پورے نہ ہوں تو ان کا کیا فائدہ ہے۔غریبوں کے لئے سستے پلاٹ اور گھربنانے کی بات بھی کی جائیگی مجوزہ نظام جو موجود ہے اس کو درست کرنے کی ہدایت کی ہے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کو عوام کے لئیکام کرنا ہوگا بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے عملے کو سدھارنیکے لیے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا شہر میں غیر قانونی تعمیرات جاری ہین مانتا ہوں پر نشاندہی ہونے پر اب ایکشن لیا جائے گا۔

مزید :

صفحہ آخر -