پاکستان ریلویز ورکرز یونین کی شیخ رشید کو ریلویز کا وزیر بننے پر مبارکباد

پاکستان ریلویز ورکرز یونین کی شیخ رشید کو ریلویز کا وزیر بننے پر مبارکباد

  

لاہور (پ ر) ریلویز ورکرز یونین اوپن لائن کے مرکزی رہنماء اور پی ٹی آئی کے سرگرم کارکن محمد عمران کھوکھر نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو وزیراعظم بننے اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کو وفاقی وزیر بننے پر مبارکباد دیتے ہوئے وزیراعظم عمران خان اور وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید سے توقع ظاہر کی ہے کہ وہ پورے ملک کے غریب عوام سمیت پاکستان ریلویز کے محنت کشوں کو درپیش مسائل کے حل کیلئے خصوصی اقدامات اٹھائیں گے۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اس وقت پاکستان کے غریب عوام اور خصوصی طور پر ریلوے کے محنت کشوں کو مہنگائی کا سامنا ہے جس کی وجہ سے غریب شہریوں کی زندگی اجیرن ہو کر رہ گئی ہے انہوں نے امید ظاہر کی کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں وفاقی اور صوبائی حکومتیں عوام سے کئے گئے وعدے پورے کرنے میں پیش پیش ہونگی اور اگر موجودہ حکومت عوام کے مسائل حل کرنے میں کامیاب ہوگئی تو آئندہ پانچ سال بعد ہونے والے انتخابات میں پاکستان کے عوام موجودہ حکمرانوں کو پہلے سے زیادہ ووٹوں کے ساتھ کامیاب کروائیں گے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -