سرکاری ہسپتالوں میں غریب مریضوں کا برا حال ہے،اشرف بھٹی

سرکاری ہسپتالوں میں غریب مریضوں کا برا حال ہے،اشرف بھٹی

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے سنیئر نائب صدر محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ ابھی تک بھی پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں غریب مریضوں کا برا حال ہے اور ان کو پوچھنے والا کوئی نہیں ہے لیکن وزیراعظم عمران خان کے بقول ان کا پسماندہ علاقے سے تعلق رکھنے والا وزیراعلی ٰپنجاب دن رات سرکاری ہیلی کاپٹر میں گھوم پھر کے اپنی محرومیوں اور پسماندگی کو دور کرنے کی کوشش کررہا ہے یوں محسوس ہورہا ہے کہ جیسے وہ تونسہ کے عوام کے لئے کچھ نہ کر سکے اب پنجاب کے عوام کو بھی محرومیوں کے سپرد کرکے ان سے بدلہ لیں گے۔انہوں نے کہا کہ تبدیلی کا نعرہ ایک خواب بن کررہ گیا ہے اور سادگی کااعلان کرنے والے اب ہیلی کاپٹر کے بغیر کہیں نہیں جارہے ہیں اور اپنے ملنے والوں کو بھی اب اس کی سیریں کروارہے ہیں قومی خزانے اور قومی چیزوں کو ذاتی مال سمجھ کر استعمال کیا جارہا ہے عوام کی حالت تو نہ بدل سکی لیکن تبدیلی والوں کے ٹھاٹھ باٹھ ضرور نظر آنا شروع ہو گئے ہیں پی ٹی آئی کے سب وزراء قیمتی گاڑیوں میں گھوم کر تبدیلی کا ڈھول بجا رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کو لوگوں نے ووٹ دینے کی غلطی تو کر لی ہے اب ان کو پریشان بھی ہونا پڑے گا کیونکہ پی ٹی آئی عوامی نہیں زاتی فلاح و بہبود کے منصوبوں پر کام کرے گی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -