نواز شریف کے نام سے منسوب سرکاری اداروں سے انکا نام ہٹانے کیلئے قرارداد

نواز شریف کے نام سے منسوب سرکاری اداروں سے انکا نام ہٹانے کیلئے قرارداد

  

لاہور( لیڈی رپورٹر )سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کے نام سے منسوب سرکاری اداروں سے انکا نام ہٹانے کے لیے قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروادی گئی ہے ۔یہ قرارداد حکمران جماعت تحریک انصاف کی رکن مسرت جمشید چیمہ کی جانب سے جمع کروائی گئی ہے۔اس قرار داد کے متن میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی عدالتوں سے میاں نواز شریف کو سزا سنائی جاچکی ہے۔صوبہ پنجاب میں کئی سرکاری ادارے ان کے نام سے منسوب ہیں۔جس سے ان اداروں کی ملکی اور بین الاقوامی سطح پر ساکھ متاثر ہورہی ہے۔قرارداد میں حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ ان سرکاری اداروں سے نواز شریف کا نام فوری طور پر ہٹائے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -