اعجاز چوہدری سے بہاولپور سے ایم این اے فاروق اعظم کی وفد کی ہمراہ ملاقات
لاہور (نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما اعجازاحمد چوہدری سے ان کی رہائش گاہ پر بہالپور سے ایم این اے فاروق اعظم ،میاں فرزند علی گوہیر ، قیوم اعظم ، خرم خان، کامران بشیر اور شکیل خان کی ملاقات ، ملکی سیاسی صورت حال پر خصوصی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ اس موقع پر اعجازاحمد چوہدری نے رہنماؤں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے حکومتی اخراجات میں کمی کیلئے اٹھائے جانے والے اقدامات کو پوری قوم سراہا رہی ہے ، عمران خان قوم سے کیے گئے تما م وعدے پورے کریں گے قوم کی وزیرِ اعظم عمران خان سے بہت سی توقعات وابستہ ہیں۔وزیرِ اعظم عمران خان کو قوم کا اعتماد حاصل ہے ،تحریک انصاف تمام صوبوں کی نما ئندہ جماعت ہے۔پنجاب میں وزیر اعلی کے عہدے پر ایک عام شخص کو نامزد کر کے جنوبی پنجاب کا احساس محرومی ختم کیا گیا ہے۔
،مسلم لیگ (ن) میں شریف خاندان کے علاوہ کوئی شخص وزیر اعلیٰ بننے کا خواب میں بھی نہیں سوچ سکتا جبکہ پی ٹی آئی نے عثمان بزدار کو وزیر اعلیٰ بنا کر جنوبی پنجاب کی محرومیوںں کا ازالہ کرنے کی عملی کوشش کی ہے۔
انہوں نے کہاکہ آئندہ بھی ملک وقوم کے وسیع تر مفاد میں ایسے ہی فیصلے سامنے آئیں گے جس سے عوام کو درپیش مسائل کا حل ملے گا اور پاکستان دنیا کے نقشے پر ایک خوشحال خودمختار اور ترقی پسند ملک کی حیثیت سے ابھرے گا، عام انتخاب میں تحریک انصاف بھاری اکثریت سے کامیاب ہوئی ہے اورعوام نے اپنے مسائل کے حل کے لئے تحریک انصاف کوووٹ دئیے ہیں اور یہ جماعت عوام کے مسائل حل کررہی ہے حکومت کے خلاف اپوزیشن جماعتوں کے جتنے مرضی اتحاد بن جائیں ایسا کوئی اتحاد تحریک انصاف کو عوام کے مسائل حل کرنے سے نہیں روک سکتا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت سادگی اور کفایت شعاری کو فروغ دے گی اور ا س سے بچت کی گئی رقم عوام کی فلاح و بہبود پر خرچ کریں گے ،ادارے مضبوط ہونگے تو ملک ترقی کرے گااور عوام خوشحال زندگی گزار سکیں گے،ترقی کی منازل طے کرنے کے لیے کفایت شعاری اور میانہ روی اختیار کرنا ملک کے بہترین مفاد میں ہے۔