کوئی جماعت پیپلز پارٹی کو ذاتی مفادات کیلئے استعمال نہیں کر سکتی،عابد صدیقی

کوئی جماعت پیپلز پارٹی کو ذاتی مفادات کیلئے استعمال نہیں کر سکتی،عابد صدیقی

  

لاہور(نمائندہ خصوصی) پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے اطلاعات عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ کوئی جماعت پاکستان پیپلز پارٹی کو ذاتی مفادات کے لئے استعمال نہیں کر سکتی پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عوام کے مفادات کو سامنے رکھتے ہوئے اقدامات کئے اور جمہوریت کے استحکام کو ملحوظِ خاطر رکھا۔ یہاں سے جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ملک کی واحد نظریاتی جماعت ہے تحریک انصاف کی ہارس ٹریڈنگ نے اس جماعت کے نظریات کا پول کھول دیا ۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا جینا اور مرنا عوام کے لئے ہے پیپلز پارٹی اپنی ترقی کی منازل طے کرنے کے لئے شہید بھٹو اور بی بی شہید کے فلسفے پر عمل کر رہی ہے۔ عوام پیپلز پارٹی کو ہی اپنا نجات دہندہ سمجھتے ہیں، پیپلز پارٹی کے ورکرز نے بلاول بھٹو کی قیادت میں نئی سوچ کو پروان چڑھانا ہے

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -