پی ٹی آئی نے اپنے منشور پر عملدر آمد کا آغاز کر دیا ، عرفان عباسی

پی ٹی آئی نے اپنے منشور پر عملدر آمد کا آغاز کر دیا ، عرفان عباسی

  

لاہور (پ ر) تحریک انصاف کے مرکز ی رہنما عرفان عباسی نے کہاہے کہ پی ٹی آئی نے اپنے منشور پر عملدرآمد کا آغاز کر دیا ہے اور انشاء اللہ آئندہ ماہ سے ہماری پالیسیوں کا عملی نفاذ شروع ہو جائے گا گو کہ ورثے میں ملنے والے حالات انتہائی دگرگوں ہیں لیکن ہم ہمت نہیں ہاریں گے اور تمام تر نیک نیتی، محنت اور لگن کے ساتھ آگے بڑھیں گے کیونکہ عمران خان کا ہر کھلاڑی اس میچ میں کامیابی اور فتح کیلئے بے تاب ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک کو قرضوں کے بوجھ سے نجات دلانے اور اقوام عالم میں باوقار مقام تک پہنچانے تک ہم چین سے نہیں بیٹھیں گے اور انشاء اللہ ان 5برسوں میں دن رات محنت کر کے اپنے وعدوں کو پورا کرتے ہوئے سرخرو ہوں گے۔

اور مخالفین کے تمام خدشات کو بے بنیا د ثابت کریں گے۔انہوں نے مزید کہاکہ ہماری کارکردگی اشتہاروں میں نہیں ظاہری طور پر عوام کو نظر آئے گی، مخالفین عمران خان کے ایجنڈے سے خوفزدہ ہو چکے ہیں،حکومت نے پہلے دن سے ہی کام کی رفتار بڑھا دی ہے،نئے پاکستان میں صرف کام کرنے والوں کیلئے جگہ ہو گی،کام چور اور سست لوگ گھروں میں بیٹھ جائیں،ہمارا توجہ صرف اپنے سو روزہ پلان پر ہے اس ٹارگٹ کو ہر ممکنہ حد تک پورا کیا جائے گا

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -