تحریک انصافنے خواتین کو بھرپور نمائندگی دی،ثوبیہ کمال

تحریک انصافنے خواتین کو بھرپور نمائندگی دی،ثوبیہ کمال

  

لاہور(خبرنگار) پاکستان تحریک انصاف سپورٹس اینڈ کلچر فیڈریشن لاہور کی نائب صدر کرن ندیم نے خصوصی نشست پر ثوبیہ کمال خان کے ایم این اے منتخب ہونے کے بعد ان سے ملاقات کی اور مبارکباد دی۔اس موقع پرایم این اے ثوبیہ کمال خان نے کرن ندیم کی الیکشن کے دوران کی جانے والی محنت پر انکا شکریہ ادا کیااور انکی کارکردگی کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ الیکشن میں خواتین کو بھی بھرپور نمائندگی دی گئی ہے اور تحریک انصاف خواتین کے حقوق کا خیال رکھے گی اور خواتین کے حقوق کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔کرن ندیم کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف نے عام انتخابات میں کلین سویپ کرکے یہ ثابت کردیا ہے کہ پی ٹی آئی اب اس ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت بن چکی ہے۔ وزیر اعظم عمران خان عوام کی امنگوں پر ضرور پورا اتریں گے اور انہوں نے عوام سے جو وعدے کیے ہیں وہ ہر صورت ان کو پورا کریں گے۔وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے بائیس سال جدوجہد کی جس کے بعد اللہ پاک نے پاکستان کی حکمرانی کا تاج انکے سر پر پہنایا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -