ق لیگ اور پی ٹی آئی کی حکومت عوام کے مسائل حل کرے گی،زیبا احسان

ق لیگ اور پی ٹی آئی کی حکومت عوام کے مسائل حل کرے گی،زیبا احسان

  

لاہور (پ ر)مسلم لیگ لاہور کی سینئر نائب صدر ٹکٹ ہولڈراین اے 131 زیبا احسان نے کہا ہے کہ نیا پاکستان بنانے کے لیے جو عمران خان نے نعرہ لگایا تھا وہ کابینہ کی حلف برداری کے بعد بننا شروع ہوگیا ہے مسلم لیگ (ق) اور تحریک انصاف کی مشترکہ حکومت مرکز اور چاروں صوبوں میں عوام کے مسائل حل کرے گی ۔وہ مسلم لیگ ہاؤس میں حلقہ این اے 131 ڈیفنس ،چررڈ ،نشاط کالونی اور عابد روڈ کی ورکروں سے خطاب کررہی تھیں۔

کرتے ہوئے زیبا احسان نے کہا کہ چوہدری پرویز الہٰی قائم مقام گورنر نے اپنے دور حکومت میں 1122 کا نظام دیکر پنجاب کی عوام کا دل جیتا تھا انشاء اللہ اب بھی انسانی فلاح کے کام ہونگے اور ملک ترقی کرے گا ۔

،مسلم لیگ ہاؤس میں جشن چوہدری پرویزالہٰی کے اسپیکر بننے پر منایا گیا ہے اور انشاء اللہ آئندہ بھی جشن انسانی فلاح کا کام کرتے ہوئے مناتے رہیں گے ،انہوں نے کہا کہ چوہدری پرویز الہٰی کی ہدایت پر میں یہاں مسلم لیگ ہاؤس میں عوامی خدمت کررہی ہوں اور آنے والے ورکروں کے کام کرکے خوشی محسوس کرتی ہوں ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -