ہنر مند خواتین کو بلا سود قرضے دئیے جائینگے، مسرت چیمہ

ہنر مند خواتین کو بلا سود قرضے دئیے جائینگے، مسرت چیمہ

  

لاہور(لیڈی رپورٹر)تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ سیاسی طور پر عبرتناک شکست کے بعد لیگیوں نے سوشل میڈیا پر منفی پراپیگنڈا شروع کر رکھا ہے لیکن عوام ان کے بہکاوے میں نہیں آئیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں ملاقات کیلئے آنے والی خواتین کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ مسرت چیمہ نے کہاکہ تحریک انصاف نے اپنے اعلان کردہ 100 روزہ ایجنڈے پر عملدرآمد شروع کردیاہے انہوں نے کہاکہ تعلیم ،صحت اور پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے منصوبے ترجیح ہوں گے ۔تعلیم کے معیار کو بہتر کرنے اور شرح خواندگی کوبڑھانے کیلئے ایمرجنسی کی طرز پر اقدامات تجویز کئے جارہے ہیں۔ مسرت چیمہ نے وفد کو یقین دہانی کرائی کہ حکومت خواتین کو قومی دھارے میں شامل کرے گی۔

اور اس کیلئے انہیں زندگی کے ہر شعبے میں برابری کے مواقع دئیے جائیں گے۔ہنر مند خواتین کو بلا سود قرضے دئیے جائیں گے اور آنے والے دنوں میں اس کیلئے جامع پروگرام کا اعلان کیا جائے گا ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -