24گھنٹوں میں 962ٹریفک حادثات ،8افراد جاں بحق ،752زخمی

24گھنٹوں میں 962ٹریفک حادثات ،8افراد جاں بحق ،752زخمی

  

 لاہور (کرائم رپورٹر) پنجاب ایمرجنسی سروس نے گز شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 926 روڈ ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جن میں 10افراد جان بحق ہوئے جبکہ 688 افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی اور تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔368معمولی زخمی لوگوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیمز کی جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کرنے کی وجہ سے ہسپتالوں پر بوجھ بھی کم ہوا۔پنجاب کے مختلف اضلاع میں ہونے والے ان ٹریفک حادثات میں 10 افراد جان کی بازی ہارگئے جن کی نعشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کیں گئیں۔ ان حادثات میں زیادہ تر تعداد (86فیصد )موٹر سائیکلز ایکسیڈنٹ کی ہے اس لیے وقت کی ضرورت ہے کہ روڈ ٹریفک حادثات کی بڑھتی ہوئی شرح کو کم کرنے کے لیے ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کیا جائے اورلین کے نظم و ضبط کا خیال رکھیں۔ اعداد و شمار کے مطابق ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں 459ڈرائیورز،25کم عمر ڈرائیورز 464مسافر اور 143پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے۔اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ 230 ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں، جن میں صوبائی درالحکومت226 متاثرین کے ساتھ پہلے ،فیصل آباد86حادثات میں 106 متاثرین کے ساتھ دوسرے اورملتان 84 حادثات میں95متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔ واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل1066متاثرین میں821مرد اور245خواتین شامل ہیں جبکہ زخمی ہونیوالوں میں158فراد کی اوسط عمر18سال سے کم اور617افراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان جبکہ289زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زائد ہے۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں 776 موٹر سائیکلز،125آٹو رکشے،88موٹر کاریں،43وین 7مسافربسیں،21ٹرک اور93دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔

مزید :

علاقائی -