سمندری:پانی لے جانے والا نوعمر کار کی ٹکر سے جاں بحق

سمندری:پانی لے جانے والا نوعمر کار کی ٹکر سے جاں بحق

  

سمندری (نامہ نگار) گھریلو استعمال کیلئے پانی لینے جانے والا چودہ سالہ نو عمرکار کی ٹکر سے جاں بحق ہو گیا تفصیلات کے مطابق چک نمبر387گ ب کا رہائشی چودہ سالہ ارسلان مو ٹر سائیکل پر گھر کیلئے سمندری شہر سے پانی لینے کیلئے جا رہا تھا کہ فیصل آباد روڑ تین پلیا کے قریب تیز رفتار کار جو کہ فیصل آباد سے سمندری آ رہی تھی نے موٹر سائیکل سوار کو ٹکر مار دی جس سے ارسلان مو قع پر جاں بحق ہو گیا کار ڈرائیور جائے حادثہ سے فرار ہو گیا پولیس نے کار قبضہ میں لے کر کاروائی شروع کر دی ہے ۔

ڈاکوں نے مو ٹر سائیکل سوار سے نقدی اور مو بائل چھین لیا۔ چک نمبر373گ ب کرم سر کا رہائشی محمد ندیم مو ٹر سائیکل پر چک نمبر142گ ب جا رہا تھا کہ چک نمبر141گ ب کے قریب مسلح ڈاکوں نے اسے روک کر اس سے نقدی چار ہزار رپے اور مو بائل چھین کر فرار ہو گئے ۔

مزید :

علاقائی -