باغبانپورہ،تیزرفتار چنگ چی رکشہ الٹ گیا،2خواتین سمیت 6 زخمی

باغبانپورہ،تیزرفتار چنگ چی رکشہ الٹ گیا،2خواتین سمیت 6 زخمی

  

لاہو ر(کرائم رپورٹر) باغبانپورہ کے علاقہ میں تیزرفتار چنگ چی رکشہ بے قابو ہوتے ہوئے الٹ گیاجس سے اس میں سوار دو خواتین سمیت چھ افراد زخمی ہوگئے ۔تفصیلات کے مطابق باغبانپورہ کے علاقہ جی ٹی روڈ پر تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہوتے ہوئے چنگ چی رکشہ الٹ گیااس میں سوار صفیہ بی بی اور سونیا بی بی سمیت چھ افراد گرکر شدید زخمی ہوگئے جن کو طبی امداد کے لیے مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ان کا علا ج معالجہ جاری ہے۔

مزید :

علاقائی -