کینٹ کچہری میں 5گھنٹے بجلی معطل،عدالتی عملہ اور سائلین کو مشکلات

کینٹ کچہری میں 5گھنٹے بجلی معطل،عدالتی عملہ اور سائلین کو مشکلات

  

لاہور(نامہ نگار)کینٹ کچہری میں 5گھنٹے تک بجلی معطل رہنے کے باعث عدالتی عملے ،وکلاء اور سائلین کو شدید مشکلات کا سامنا رہا،جنریٹرز پر لوڈ زیادہ ہونے کی وجہ سے کمپیوٹرز اور پرنٹرز نے بھی جلد ہی کام چھوڑ دیا۔کینٹ کچہری میں بجلی 5گھنٹے تک معطل رہی جس کی وجہ سے عدالتی عملے کو کام کرنے میں شدیدمشکلات کا سامنا رہا،کچہری کو جنریٹرز چلا کر متبادل بجلی فراہم کی گئی بجلی معطل ہونے کے باعث ریڈرز اور ججز موبائل کی روشنی میں کام کرتے رہے جبکہ عدالتوں میں اندھیرا اور حبس ہونے کی وجہ سے وکلا ء کی بڑی تعداد عدالتوں میں پیش نہیں ہوئی، جنریٹرز پر لوڈ زیادہ ہونے کے باعث کمپیوٹر اور پرنٹرز نے کام کرنا چھوڑ دیا اور گھنٹوں تک مقدمات کا اندارج نہ ہوسکا،بجلی کی عدم دستیابی کی وجہ سے سیکیورٹی کے لئے لگائے گئے واک تھرو گیٹ بھی بند ہوگئے ،دوسرے شہروں سے آئے سائلین بھی بجلی کی عدم دستیابی کے باعث مشکلات کا شکار رہے اور عدالتی آڈر کی کاپی لینے کے لیے بجلی کا انتظار کرتے رہے۔

مزید :

علاقائی -