غازی آباد ، میں ہول میں گرکر 2سالہ بچہ جاں بحق ، لواحقین سراپا احتجاج

غازی آباد ، میں ہول میں گرکر 2سالہ بچہ جاں بحق ، لواحقین سراپا احتجاج

  

لاہور(خبرنگار)غازی آباد کے علاقہ میں دو سالہ بچہ کھلے مین ہول میں گر کر جاں بحق ہوگیا۔ واقعہ کے خلاف لواحقین کا احتجاج، وزیراعلیٰ کا نوٹس، ایس ڈی او واسا اور سب انجینئر کو معطل کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق تاج پورہ گجا پیر روڈ پر رہائش پذیر محنت کش انور خان کا دو سالہ بیٹا نعمان گلی میں کھیلتے ہوئے اچانک مین ہول میں گر گیا۔ والدین تلاش کرتے رہے شک ہونے پر مین ہول میں دیکھا تو بچے کی لاش تیر رہی تھی۔ واقعہ کے خلاف لواحقین سراپا احتجاج بن گئے اور واسا کے افسران کی نااہلی کے خلاف گجا پیر روڈ اور ہربنس پورہ روڈ بلاک کرکے احتجاج کیا جس پر وزیراعلیٰ پنجاب نے نوٹس لے لیا ۔ وزیراعلیٰ کے نوٹس لیتے ہی ضلعی انتظامیہ حرکت میں آگئی اور ڈی سی لاہور کی ہدایت پر اے سی کینٹ اور ایس پی کینٹ موقع پر پہنچ گئے اور لواحقین سے مذاکرات کے دوران یقین دہانی کرائی کہ انھیں مکمل انصاف فراہم کیا جائے گا جس پر لواحقین نے احتجاج ختم کردیا تاہم ڈپٹی کمشنر کے حکم پر واسا حکام نے ایس ڈی او واسا تاج پورہ محمد نعمان اور سب انجینئرکاشف رزاق کو معطل کردیا۔ جبکہ لواحقین کا کہنا ہے کہ ایس ڈی او اور سب انجینئر کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے تاہم پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اعلیٰ حکام سے اس حوالے سے اجازت لی جارہی ہے۔ پولیس نے لواحقین کو انصاف کی فراہمی کی یقین دہانی کے بعدلاش حوالے کردی ، والدہ پر غشی کے دورے پڑنے لگے ۔مقتول آہوں اور سسکیوں میں نماز جنازہ کے بعد مقامی قبرستان میں سپرد خاک کردیا ہے۔

مزید :

علاقائی -