سیشن عدالت میں درخت کا تنا گرنے سے وکلاء کے چیمبر زکو نقصان

سیشن عدالت میں درخت کا تنا گرنے سے وکلاء کے چیمبر زکو نقصان

  

لاہور(نامہ نگار)سیشن عدالت میں پیپل کے درخت کا ایک حصہ ٹوٹ کروکلاء کے چیمبرز اور بجلی کی تاروں پر جاگرا،پیپل کے درخت کا تنا گرنے سے وکلاء کے چیمبر زکو نقصان پہنچا، وکلاء کا کہنا ہے کہ درخت کے وزن سے بجلی کی تاریں کسی بھی وقت ٹوٹ سکتی ہیں جو کسی بھی جان لیوا حادثہ کا سبب بن سکتی ہیں، انتظامیہ نے کوئی حفاظتی انتظام نہیں کیا ،واضح رہے کہ وکلاء کے زیادہ ترچیمبرز لوہے کے بنے ہوئے ہیں بجلی کی تاریں ٹوٹنے سے سیشن عدالت میں ہولناک حادثہ پیش آ سکتا ہے۔

مزید :

علاقائی -