اقبال ٹاؤن،گھرکے بالائی پورشن میں شارٹ سرکٹ سے آگ لگ گئی

اقبال ٹاؤن،گھرکے بالائی پورشن میں شارٹ سرکٹ سے آگ لگ گئی

  

لاہور (خبرنگار)علامہ اقبال ٹاؤن کے علاقہ میں گھرکے بالائی پورشن میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگنے سے وہاں موجود فرنیچر اور دیگر سامان جل کر راکھ کا ڈھیر بن گیا۔اس واقع کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اور امدادی ٹیموں نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پالیا۔تفصیلات کے مطابق علامہ اقبال ٹاؤن کے علاقہ ہماء بلاک میں گھر کے بالائی پورشن میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگ گئی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پورشن کواپنی لپیٹ میں لے لیا اور وہا ں موجود لاکھوں روپے کے فرنیچر سمیت دیگر سامان جل کر راکھ کا ڈھیر بن گیا۔اس واقع کی اطلا ع ملتے ہی ریسکیو اور امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر کارروائی کرتے ہوئے ایک گھنٹے کی محنت کے بعد آگ پر قابو پالیاتاحال کسی بھی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔

مزید :

علاقائی -