پی ٹی آئی رہنما چوہدری اصغر گجرکے جواں سالہ بیٹے کی خود کشی
لاہور(کرائم رپورٹر) پی ٹی آئی کے ٹکٹ ہولڈر چوہدری اصغر گجر کے جواں سال بیٹے اور لمز یونیورسٹی کے طالب علم سعدنے گھر میں کنپٹی پر گولی مار کر خودکشی کر لی ہے ۔ متوفی سعد کے والد چوہدری اصغر گجر نے پو لیس کو بتایا ہے کہ گزشتہ روز اس کا بیٹا سعد گھر پر اکیلا موجود تھا جبکہ وہ اہل خانہ کے ہمراہ گھر سے با ہر تھے کہ اس کے بیٹے نے دوپہر کے وقت کنپٹی پر پسٹل کی گولی چلاکر زند گی کا خاتمہ کر لیا ہے جب وہ گھر پہنچے تو اس کی لا ش خون میں لت پت دیکھ کر وہ غمزدہ ہوگئے۔چوہدری اصغر گجر کے مطابق اس کا ابھی ایک روز قبل ہی لمز یونیورسٹی میں داخلہ ہوا تھا ۔ اس نے کبھی بھی اپنی کوئی پر یشانی کا اہل خانہ سے ذکر نہیں کیا تھا ۔خوش وخر م زندگی گزار رہا تھا۔پو لیس نے ضروری کا رروائی کے بعد اس کی لا ش ورثاء کے حوالے کر دی جسے رات کے وقت ہی مقامی قبر ستان میں سوگواروں کی مو جودگی میں سپر د خاک کر دیا گیا ۔