کلہاڑی اور چھرے کے وار سے زخمی ہونیوالے خاندان کا ایک نوجوان دم توڑ گیا

کلہاڑی اور چھرے کے وار سے زخمی ہونیوالے خاندان کا ایک نوجوان دم توڑ گیا

  

ساہیوال( بیورورپورٹ) 87/9-Lمیں 21اور 22اگست کی رات کو ندیم وغیرہ6ملزمان نے محمد سلیم کے گھر میں داخل ہوکر کلہاڑی اور چھروں کے وار کرکے زاہد ‘اسکے والدین اور ہمشیرہ سمیت5افراد کو شدید زخمی کردیاتھا اور زخمی مردوخواتین ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال میں زیر علاج تھے۔ جن میں سے زاہد زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ گیا جبکہ زاہد کی والدہ ارشا د بی بی کی بدستو ر نازک حالت بتائی جاتی ہے اور والدین کی قدرے حالت بہتر ہے پولیس نے 6ملزمان کیخلاف پہلے ہی مقدمہ درج کررکھاہے۔

مزید :

علاقائی -