گجرات، ٹریفک حادثہ میں ایک ہی خاندان کے 10 افراد زخمی

گجرات، ٹریفک حادثہ میں ایک ہی خاندان کے 10 افراد زخمی

  

گجرات(بیورورپورٹ)ریسکیو1122کی ٹیموں نے سرگودھا روڈ پر حادثہ کا شکار ہونیوالی گاڑی سے ایک ہی خاندان سے تعلق رکھنے والے 10زخمیوں کو ہسپتال پہنچا دیا، اسٹیٹ ایریا میں فیکٹری میں آتشزدگی پر بروقت کنٹرول کرکے کروڑوں روپے مالیتی سامان تبا ہ ہونے سے بچا لیا گیا ڈی او ریسکیو 1122نعیم اختر نے بتایا کہ سرگودھا روڈ پر ٹریفک حادثہ سیالکوٹ سے منڈی بہاوالدین جانیوالے تیز رفتار گاڑی کو ٹائر پھٹنے کے باعث پیش آیا ۔

، زخمیوں بشیر، نوید، طاہر، ارم ، رشیدہ کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا، دیگر کو ابتدائی طبی امداد فراہم کر دی گئی انہوں نے بتایا کہ اسٹیٹ ایریا میں مون چائنہ فیکٹر ی آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی ٹیمیں موقع پر روانہ کر دی گئیں جنہوں نے آگ پر کنٹرول کر لیا۔

10 افراد زخمی

مزید :

علاقائی -