گکھڑ منڈی ، کار اور ٹریکٹر ٹرالی میں تصادم ، خاتون سمیت ، 2افراد جاں بحق

گکھڑ منڈی ، کار اور ٹریکٹر ٹرالی میں تصادم ، خاتون سمیت ، 2افراد جاں بحق

  

گکھڑمنڈی(نمائندہ خصوصی) کار اور ٹریکٹر ٹرالی کے تصادم کے نتیجہ میں ایک خاتون سمیت دو افراد جاں بحق۔ تفصیلات کے مطابق کالے والہ کا رہائشی سادھو ریاض مسیح اپنے اہلخانہ کے ہمراہ اپنی ملکیتی کار نمبری LRY/3612پر سوار گکھڑ سے اپنے گاؤں کالے والہ جا رہا تھا۔ گل والہ کے قریب سامنے سے آنے والی تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گیا جس سے سادھو ریاض مسیحی ،اس کی بھاوج شکیلہ ،اس کی بیوی ،بھتیجی اور دو بچے شدید زخمی ہو گئے جنہیں 1122نے موقع پر پہنچ کر گوجرانوالہ ہسپتال پہنچایا ،سادھو ریاض مسیح زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستہ میں ہی دم توڑ گیا جبکہ اس کی بھاوج شکیلہ بی بی اور بھتیجی کو تشویشناک حالت کی بنا پر لاہور ریفر کر دیا گیا شکیلہ بی بی بھی لاہور پہنچنے سے پہلے ہی راستہ میں ہی دم توڑ گئی اس کی بھتیجی کو لاہور ہسپتال میں داخل کروا دیا گیا اس کی بیوی اور دو بچوں کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے سادھو ریاض مسیح اور اس کی بھاوج شکیلہ بی بی کو سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں ان کے آبائی گاؤں کالے والہ میں سپرد خاک کر دیا گیا پولیس تھانہ احمد نگر نے ٹریکٹر ٹرالی قبضہ میں لے کرمقدمہ درج کر لیا ۔

مزید :

علاقائی -