ہربنس پورہ ،اغوا ء ہونے والے طالب علم کامقدمہ درج نہ ہوسکا
لاہور(کرائم رپورٹر) ہربنس پورہ کے علاقہ سے 14سالہ نویں جماعت کے طالب علم زونیر اشفاق کو نا معلو م افراد نے اغوا کر لیا ہے ۔افسوس ناک امر یہ ہے کہ پو لیس نے 10روز گزرنے کے با وجود پو لیس نے تاحا ل مقد مہ درج نہیں کیا ۔ متاثرہ خاندان نے وزیر اعلی پنجاب ،آئی جی پو لیس اور سی سی پی او لا ہو ر سے مقد مہ درج نہ ہو نے اور پو لیس کی جانب سے غفلت اور لاپرواہی کا نو ٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ، واضح رہے ہربنس پورہ ابو بکر بلاک مدینہ ٹاؤن گلی نمبر 9مکان نمبر 16کے رہائشی اشفاق احمد نے روز نا مہ پاکستان کو بتایا ہے کہ 20اگست کو ان کا بیٹا روٹٰین کے مطابق گھر سے سکول کے لیے نکلا اور نا معلوم افراد نے اسے اغوا کر لیا جب وہ چھٹی کے اوقات میں گھر نہ پہنچا تو انھیں تشویش لا حق ہو ئی وہ فوراً سکول پہنچے جہاں سے معلوم ہوا کہ وہ سکول میں حاضر نہیں ہوا جس پر وہ مزید پر یشان ہو گئے اور انھوں نے اس با رے میں مقامی پو لیس کو اطلاع دی جس پر انھوں نے اسے اپنے طور پر تلاش کر نے کا حکم دیا بچے کے والد بے بتا یا کی وہ اپنے لخت جگر ککی زند گی کے با رے میں سخٹ پر یشان ہیں اور پو لیس روایتی غٖلت اور سستی کا مظاہر ہ کر رہی ہے اور انھوں نے کئی روز گزر جا نے کے باوجو د تاحال مقدمہ بھی درج نہیں کیا ۔ بچے کے والد نے ارباب اختیار سے مطالبہ کیا ہے کہ ملزمان کو گرفتار کر کے اس کے بچے کو فوری بازیاب کروایا جائے۔