علی پورچٹھہ، گھریلو حالات سے دلبرداشتہ نوجوان کی خودکشی

علی پورچٹھہ، گھریلو حالات سے دلبرداشتہ نوجوان کی خودکشی

  

علی پور چٹھہ( نمائندہ پاکستان)گھریلو حالات سے دلبرداشتہ نوجوان نے خودکشی کر لی۔ تفصیلات کے مطابق نواحی علاقہ محلہ شیخاں کے 21سالہ علی حسن جس کی شادی 3ماہ قبل ہی ہوئی تھی۔کچھ گھریلو اختلافات پر دلبرداشتہ ہوکر حویلی میں جاکر گلے میں پھندا ڈال کر موت کو گلے لگا لیا۔علی حسن کے والد کچھ عرصہ قبل وفات پاچکے تھے۔ اس طرح مذکورہ نوجوان اپنی والدہ اور نو بہاتادلہن کو ہمیشہ کیلئے سوگوار کرگیا۔ واضح رہے کہ چند روزقبل بھی محبت میں ناکامی پر ایک 19 سالہ نوجوان محمد ار سلان نے زہریلی گولیا ں کھا کر اپنی قیمتی زندگی کا خاتمہ کر لیاتھا ۔ اس افسوسناک واقعہ پر عوامی سماجی مذہبی حلقوں نے نوجوانوں پرزوردیا ہے کہ خداوندتعالیٰ کی عطاکردہ عظیم نعمت زندگی کی حفاظت کریں۔

مزید :

علاقائی -