قصور، خطرناک اشتہاری مجرم سمیت7ملزمان گرفتار

قصور، خطرناک اشتہاری مجرم سمیت7ملزمان گرفتار

  

قصور(بیورورپورٹ) ڈی پی اوقصور منتظر مہدی کی خصوصی ہدایا ت پرپولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کر رکھاہے اس سلسلہ میں گزشتہ روزتھانہ بی ڈویژن پولیس نے ایس ایچ او محمد محسن کی زیر نگرانی بڑی کاروائی کرتے ہوئے قتل ،ڈکیتی،رابری اور پولیس مقابلہ جیسی سنگین وارداتوں میں ملوث خطرناک مجرم اشتہاری مقبول عرف نمبری سمیت دو اشتہاریوں کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی ہے،مقبول عرف نمبری تھانہ اے ڈویژن ،بی ڈویژن اور صدر قصور سمیت دیگر اضلاع میں بھی سنگین مقدمات میں ملوث ہے ،اسی طرح تھانہ مصطفی آباد پولیس نے ایس ایچ او محمد سہیل کی زیر نگرانی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے دو بدنام زمانہ منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے ملزمان کے قبضہ سے ایک کلوگرام سے زائد چرس اور15لیٹر دیسی شراب برآمد کرکے مقدمات درج کیے،تھانہ سٹی چونیاں پولیس نے بھی بدنام زمانہ منشیات فروش کو گرفتار کرکے سوا کلو گرا م چرس برآمد کرکے مقدمہ درج کیا ،تھانہ صدرقصور پولیس نے 10لیٹر دیسی شراب برآمد کی جبکہ سی آئی قصور پولیس نے بھی جرائم پیشہ افرادکے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے بدنام زمانہ شراب فروش کو گرفتار کرکے ملزم کے قبضہ سے 40بوتل دیسی شراب برآمد کرکے مقدمہ درج کیا۔

ڈی پی اوقصور منتظر مہدی نے اچھی کاکردگی پر ایس ایچ او بی ڈویژن ،مصطفی آباد،سٹی چونیاں اور انچارج سی آئی اے کو شاباش دی۔

مزید :

علاقائی -