چوہنگ، تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے 60سالہ معمر شخص جاں بحق
لاہور (خبرنگار)چوہنگ کے علاقہ میں بے قابو تیز رفتار گاڑی کی ٹکر کے نتیجے میں 60سالہ معمر بزرگ جاں بحق ہوگیا،پولیس نے لاش قبضے میں لے کر ضروری کاروائی کے بعد لواحقین کے حوالے کردی ۔تفصیلات کے مطابق چوہنگ جناح ٹرمینل کے قریب سڑک عبور کرتے ہوئے 60سالہ داؤد نامی بزرگ کو تیز رفتار گاڑی نے ٹکر ماردی جس سے وہ شدید زخمی ہوگیاجبکہ ڈرائیور گاڑی سمیت موقع سے فرار ہوگیا۔زخمی کو طبی امداد کے لیے مقامی ہسپتال منتقل کردیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا،اطلاع ملنے پر پولیس نے موق پر پہنچ کر لاش کو قبضے میں لے کر ضروری کارروائی کے بعد لواحقین کے حوالے کردی ۔