ننکانہ ،ٹریفک حادثات میں کمسن بچے سمیت آٹھ افراد زخمی

ننکانہ ،ٹریفک حادثات میں کمسن بچے سمیت آٹھ افراد زخمی

  

ننکانہ صاحب (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) کھیاڑے کلاں کے قریب ایک تیز رفتار موٹر سائیکل کتے سے ٹکراکر الٹ گئی جس کے نتیجہ میں 18سالہ رنگ الٰہی شدید زخمی ہوگیا۔ ننکانہ واربرٹن روڈ پر ایک تیز رفتار موٹر سائیکل کے سامنے اچانک بھینس آجانے کے باعث موٹر سائیکل الٹ گئی جس کے نتیجہ میں 30سالہ وزیرعلی اور 3سالہ عظیم شدید زخمی ہوگئے۔ شیل پٹرول پمپ ننکانہ کے قریب ایک تیز رفتارکار اور موٹر سائیکل کے تصادم میں 10سالہ نور فاطمہ شدید زخمی ہوگئی۔ اڈہ پنواں سٹاپ کے قریب ایک تیز رفتار موٹر سائیکل راہگیر کے ساتھ ٹکراگئی جس کے نتیجہ میں 18سالہ مظہر علی اور 24سالہ افضل شدید زخمی ہوگئے۔ ٹول پلازہ شاہکوٹ کے قریب ایک تیز رفتار موٹر سائیکل پر سوار 20سالہ محمد طفیل اچانک چکر آجانے کے باعث چلتی موٹر سائیکل سے نیچے گر کر شدید زخمی ہوگیا۔

مزید :

علاقائی -