یمن سے متعلق اقوام متحدہ کی رپورٹ عرب اتحاد نے غیر شفاف قرار دیدی

یمن سے متعلق اقوام متحدہ کی رپورٹ عرب اتحاد نے غیر شفاف قرار دیدی

  

ریاض(آئی این پی )عرب اتحادی فوج نے یمن سے متعلق اقوام متحدہ کی رپورٹ کو مسترد کرتے ہوئے غیر شفاف قرار دے دیا، رپوٹ یکطرفہ اور حوثی باغیوں کی کہانیوں پر مبنی ہے،۔ بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ یمن میں سعودی اتحادی افواج کی کارروائیاں اور عام شہریوں کی ہلاکتوں سے متعلق اقوام متحدہ کی رپورٹ کو عرب اتحاد نے غیر شفاف قرار دے دیا۔تفصیلات کے مطابق یمن کی بندرگاہ الحدیدہ میں سعودی اتحادی افواج اور یمن کی سرکاری فوج کی جانب سے مشترکہ فوجی آپریشن جاری ہے، جبکہ آپریشن میں فضائی کارروائیوں کی بھی مدد لی جارہی ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی عسکری اتحاد نے الزام عائد کیا ہے کہ یمن میں فضائی حملوں سے متعلق اقوام متحدہ کی رپورٹ غیر شفاف ہے

مزید :

علاقائی -