160 نیپالی طلبہ پڑھائی کیلئے چین آئینگے
بیجنگ (آئی این پی / شِنہوا) چینی حکومتی اسکالر شپ 2018ء دینے کی تقریب نیپال کے دارالحکومت کٹھمنڈو میں منعقد ہوئی۔ تقریبا 160 طلبہ سول انجینئر نگ، آبی وسائل، صنعتی و تجارتی انتظامات اوردیگر شعبوں میں سیکھنے کے لیے چین آ ئیں گے۔ اس موقع پر نیپال کے وزیر تعلیم گری راج منی پو کھرل نے کہا کہ تعلیم دونوں ممالک کی دوستی کا پل اور دنیا کو تبدیل کرنیکی طاقت ہے۔ چین کافی عرصے سے نیپالی طلبہ کو مزید تعلیم حاصل کرنے کے موا قع دے رہا ہے اور نیپال کی ترقی کے لیے اعلی درجے کے افراد کو تیار کر تا ہے۔ جس سے نیپال میں بے روزگار ی کی شرحِ کم ہو جائے گی اور معا شی خوشحالی بڑھے گی۔یاد رہے2017 کے آخر تک چین میں زیر تعلیم نیپالی طلبہ کی تعداد6ہزار 400 سے زائد تھی۔