بنیادی طبی ضمانت کو مضبوط دواوں کی قیمت کم کی جائے گی ، چینی وزیراعظم

بنیادی طبی ضمانت کو مضبوط دواوں کی قیمت کم کی جائے گی ، چینی وزیراعظم

  

 بیجنگ (آئی این پی ) چینی وزیر اعظم لی کی چیانگ نے کہا ہے کہ بنیادی طبی ضمانت کو مضبوط کیا جائیگا ،دواوں کی قیمت کو کم کیا جائیگا، حکومت طبی نظام کی اصلاحات کو مسلسل آگے بڑھا ئیگی اور عوام کی خوشحالی کے لیے زیادہ سہولتیں فراہم کرتی رہیگی۔ چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق چین میں طبی نظام کی اصلاحات کے حوالے سے اجلاس بیجنگ میں منعقد ہوا۔ چینی وزیر اعظم لی کی چیانگ نے اجلاس کی صدارت کی۔انہوں نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ طبی نظام کی اصلاحات کاعوام کی زندگی سے گہرا تعلق ہے۔آنے والے دنوں میں اس سلسلے میں بنیادی طبی ضمانت کو مضبوط کیا جائیگا ،دواوں کی قیمت کو کم کیا جائیگا،سرکاری ہسپتالوں کے انتظام و انصرام میں مزید بہتری لا ئی جا ئیگی، آئی ٹی کی جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے طبی خدمات کے معیار کو بلند کیا جائیگا اور اس سلسلے میں درپیش مشکلات کو دور کیا جائیگا ۔وزیر اعظم نے نشاندھی کی کہ طبی نظام کی اصلاحات پوری دنیا کے اندر ایک مشکل مسئلہ رہا ہے ۔تاہم چونکہ اس مسئلے کا عوام کی زندگی سے گہرا تعلق ہے ۔ اس لیے چینی حکومت طبی نظام کی اصلاحات کو مسلسل آگے بڑھا ئیگی اور عوام کی خوشحالی کے لیے زیادہ سہولتیں فراہم کرتی رہیگی۔

مزید :

علاقائی -