افغان صوبے فاریاب میں جھڑپیں ،73طالبان ،25افغان فوجی ہلاک

افغان صوبے فاریاب میں جھڑپیں ،73طالبان ،25افغان فوجی ہلاک

  

کابل(آئی این پی )افغان صوبے فریاب میں سیکیورٹی فورسز اور طالبان مابین جھڑپوں میں2طالبان کمانڈر سمیت73 طالبان ہلاک جبکہ 31زخمی ہوئے، جھڑپوں میں 25افغان فوجی ہلاک اور 20زکمی ہو گئے طالبان 16فوجیوں یرغمال بنا کر ساتھ لے گئے۔ بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق افغان صوبے فریاب میں سیکیورٹی فورسز اور طالبان کے درمیان جھڑپوں میں مبینہ طور پر 73طالبان ہلاک جبکہ 31زخمی ہوئے ہیں، دو طالبان کمانڈر بھی حملے میں مارے گئے ہیں۔ بعد ازاں افغان وزارتِ دفاع کے مطابقطالبان نے 350سیکیورٹی اہلکاروں پر مشتمل ایک کانوائے کو گھیرے میں لے لیا تھا، جسے بچانے کے لیے طالبان کے خلاف فضائی اور زمینی آپریشن کیا گیا ۔افغان آرمی کے علاقائی ترجمان کا کہنا ہے کہ اس مقابلے میں طالبان کے دہ اہم کمانڈرز ملا شاہ ولی اور ملا قیوم کے مارے گئے ہیں جبکہ مزید دو کمانڈرز کے مارے جانے کی اطلاع بھی ہے جن کے نام تاحال معلوم نہیں ہوسکے ہیں۔علاقے میں بھاری تعداد میں زمینی فورسز تعینات ہیں جن کا مقصد علاقے میں کسی ممکنہ جھڑپ کی صورت میں فضائی حملوں کو مدد فراہم کرنا ہے۔ دوسری جانب طالبان نے تاحال اس معرکے پر اپنا کوئی بھی موقف پیش نہیں کیا ہے۔

مزید :

علاقائی -