چیک باؤنس کیس،ابراج گروپ کے سی ای او کو3 سال قید کی سزا

چیک باؤنس کیس،ابراج گروپ کے سی ای او کو3 سال قید کی سزا

  

ابو ظہبی(این این آئی) متحدہ عرب امارات کی عدالت نے ابراج گروپ کے سی ای او کو تین سال قید کی سزا سنادی۔متحدہ عرب امارت کی عد الت میں ابراج گروپ کے چیف ایگزیکٹوآفیسر عارف نقوی کیخلاف اکاؤنٹ میں ناکافی فنڈز کے باوجود چیک جاری کرنے کا کیس ز یر سماعت ہے۔عارف نقوی کے وکیل کا مؤقف تھا فریقین کے درمیان معاہدہ طے پا چکا تھا تاہم عدالت نے کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے عا ر ف نقوی کو تین سال قیدکی سزا سنائی جبکہ عدالت نے حکم دیا کہ عارف نقوی اور رفیق لاکھانی کو قانونی کارروائی کے اخراجات بھی ادا کر نے ہوں گے۔واضح رہے عارف نقوی اور رفیق لاکھانی کے دستخط سے 21کروڑ 80 لاکھ ڈالر کا چیک جاری کیا گیا تھاجو باؤنس ہو گیا۔

ابراج سزا

مزید :

علاقائی -