چین میں اس سال گرمی کا 57سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

چین میں اس سال گرمی کا 57سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ڑبیجنگ(آئی این پی/شِنہوا)چین میں اس سال موسم گرما کے دوران اوسطاً درجہ حرارت.22.2ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیاجو1961کے بعد سب سے زیادہ درجہ حرارت ہے۔محکمہ موسمیات کے گذشتہ روز جاری ہونے والے اعدادوشمار کے مطابق درجہ حرارت کا جائزہ جون سے اگست تک لیا گیا۔جائزے کے مطابق گرمی کی مدت اور علاقہ بھی پہلے کی نسبت زیادہ تھا۔محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر زینگ زو چیانگ نے یہاں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ چین میں اوسطاًدرجہ حرارت22.2ڈگری تک رہا جو عام برسوں کی نسبت1.2ڈگری زیادہ ہے۔دریں اثناء جیلن،لیاؤننگ،داخلی مینگولیا،سچوان،ہوبی اور شان ڈانگ کے 93موسمیات مراکز میں شدید درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔

مزید :

علاقائی -