شمالی کوریا سلامتی کیلئے سنگین خطرہ ہے، جاپان
ٹوکیو(آئی این پی)جاپان نے کہا ہے کہ شمالی کوریا اس کی سلامتی کیلئے سنگین خطرہ ہے ۔جاپان کی وزارت دفاع نے ایک سالانہ دستاویز میں کہا کہ ایٹمی میزائل کے تجربات روکنے اور شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان کی طرف سے جزیرہ نما کوریا کو ایٹمی ہتھیاروں سے پاک کرنے کے عزم کے باوجود شمالی کوریا اس کی سلامتی کیلئے سنگین خطرہ ہے۔جاپان کی وزارت دفاع نے ایک سالانہ دستاویز میں کہا کہ شمالی کوریا کی فوجی سرگرمیاں انتہائی سنگین خطرہ ہیں۔دستاویز میں ایٹمی ہتھیاروں سے لیس شمالی کوریا کے حوالے سے سکیورٹی خدشات کا ذکر کیا گیا ہے۔