وزیربلدیات سعید غنی کے دورہ ایس بی سی اے کے موقع پربجلی بند ہو گئی

وزیربلدیات سعید غنی کے دورہ ایس بی سی اے کے موقع پربجلی بند ہو گئی

  

کراچی (آئی این پی ) وزیربلدیات سعید غنی کے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے دورہ پربجلی بند ہو گئی ، سعید غنی نے اندھیرے میں میٹنگ شروع کردی، حکام نے موبائل ٹارچ جلا کر سعید غنی کیلئے روشنی کی۔ منگل کی صبح نو بجیوزیربلدیات سعید غنی نے ایس بی سی اے کا دورہ پہلے سے طے شدہ تھا۔ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے ایک روز قبل سرکلر جاری کیاتھاکہ وزیربلدیات کے دورے کے موقع پر تمام افسران کو وقت پرآنا ہوگا۔ تاہم وزیر بلدیات کے آتے ہی بجلی چلی گئی۔اس دوران سعید غنی نے اندھیرے میں میٹنگ شروع کردی۔ ایس بی سی اے کے حکام نے موبائل ٹارچ جلا کر سعید غنی کیلئے روشنی کی۔ ایس بی سی اے کا جنریٹر اسٹارٹ نہ ہونے پر بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے حکام پریشان نظر آئے۔

مزید :

علاقائی -