شہید ہمارے اصل ہیرو جنہوں نے اپنا آج ہمارے محفوظ کل کیلئے قربان کردیا ، ترجمان پاک فوج

شہید ہمارے اصل ہیرو جنہوں نے اپنا آج ہمارے محفوظ کل کیلئے قربان کردیا ، ...

  

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک) ترجمان پاک فوج میجرجنرل آصف غفور کا کہنا ہے ہمارےشہداء نے اپنا آج ہمارے محفوظ کل کیلئے قربان کیا، شہید ہمارے اصل ہیروہیں، شہیدوں کوسلام۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈی جی میجر جنرل آصف غفور نے دفاع پاکستان کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے اس بار 6 ستمبر یوم دفاع پاکستان بھرپور اور منفرد انداز میں منایا جائے گا، یومِ دفا ع کے سلسلے میں افواجِ پاکستان ہتھیاروں کی نمائش کریں گے، تعلیمی اداروں میں شہداکی یاداور وطن سے محبت کی تقریبات ہونگی۔ڈی جی آ ئی ایس پی آر نے کہا ہمارے شہداء نے اپنا آج ہمارے محفوظ کل کیلئے قربان کیا، شہید ہمارے اصل ہیروہیں، شہیدوں کوسلام، تمام ادارے اپنے اپنے شہدا کی یاد میں خصوصی تقاریب کریں گے اور تمام ایئر پورٹس پرشہداء کی تصاویرلگائی جائیں گی،پوری پاکستانی قوم بشمول میڈیا کو چاہیے کہ وہ زندہ قوم کی طرح اپنے شہداء کو یاد رکھیں، میڈیا سے منسلک افراد شہداء کے گھروں میں جائیں اور انہیں احساس دلائیں ان کے بیٹے نے ملک و قوم کی خاطرجان دی۔

ترجمان پاک فوج

مزید :

صفحہ اول -