پاکستانی سمندری حدود کی حفاظت کیلئے پاک بحریہ کا کردار قابل تحسین،وزیراعظم عمران خان

پاکستانی سمندری حدود کی حفاظت کیلئے پاک بحریہ کا کردار قابل تحسین،وزیراعظم ...

  

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر ) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سمندری حدود کی حفاظت کیلئے پاک نیوی کردار قابل تحسین ہے۔وزیراعظم ہا ؤ س کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے نیول چیف ایڈمر ل ظفر محمود عباسی نے ملاقات کی۔ ملاقات میں پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے انہیں وزارتِ عظمی کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔وزیراعظم اور نیول چیف کے درمیان ملاقات میں ملکی سلامتی اور پاک نیوی کے پیشہ ورانہ امور پر بات چیت کی گئی۔

عمران خان/ملاقات

مزید :

صفحہ اول -