آصف زرداری لسی سے بلیک میل نہیں ہوسکتے ، شرجیل میمن

آصف زرداری لسی سے بلیک میل نہیں ہوسکتے ، شرجیل میمن

  

 کراچی (سٹاف رپورٹر) پیپلزپارٹی کے رہنما شرجیل میمن نے کہا ہے کہ آصف علی زرداری کسی سے بھی بلیک میل نہیں ہوسکتے،پیپلزپارٹی کے رہنماؤں پر مقدمات نوازشریف کی مہربانی ہے، باتوں سے نیا پاکستان نہیں بنے گا۔ نئے پاکستان میں کوئی نئی چیز ہوگی توپتا چلے گانیا پاکستان ہے۔کراچی کی احتساب عدالت میں میڈیاسے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے رہنما شرجیل میمن نے کہا ہے کہ چیئرمین پیپلزپارٹی آصف علی رزداری کسی سے بھی بلیک میل نہیں ہوسکتے ہیں۔ پیپلزپارٹی کے رہنماؤں پرجو بھی مقدمات بنائے گئے ہیں وہ نوازشریف کی مہربانی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے اعتزاز احسن کوصدارتی امیدوارنامزد کیاہے، ہر سیاسی جماعت کواپنا امیدوارنامزد کرنے کاحق ہے۔صحافی کے سوال عارف علوی بطورصدر پاکستان کیسے ثابت ہوں گے؟ کے جواب میں شرجیل میمن نے کہا کہ عارف علوی پی ٹی آئی کے صدارتی امیدوار ہیں وہ ان کا اندرونی مسئلہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اللہ کرے عمران خان نے جوقوم سے وعدے کیے ہیں اسے پورا کریں، باتوں سے نیا پاکستان نہیں بنے گا۔

شرجیل میمن

مزید :

صفحہ اول -