تنقید کے بعد ٹرمپ کا جام مکین کے انتقال پر قومی پرچم سرنگوں کرنے کا حکم
واشنگٹن(آئی این پی ) عالمی و مقامی تنقید کے بعد سینیٹر جان مکین کے انتقال پر امریکی قومی پرچم سر نگوں کر دیا گیا،ٹرمپ جان مکین کی تدفین میں شرکت نہیں کریں گے۔ امریکی میڈیا کے مطابق عالمی اور مقامی تنقید کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سابق نائب صدر اور ری پبلکن سینیٹر جان مکین کے انتقال کے سوگ میں قومی پرچم سرنگوں کرنے کا حکم جاری کردیاہے۔وائٹ ہاؤس کی ترجمان سارہ سینڈرز نے بریفنگ کے دوران میڈیا کو بتایاکہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے قومی پرچم سرنگوں کرنے کا حکم دوبارہ جاری کردیاہے اور پرچم سینیٹر جان مکین کی موت کے سوگ میں سرنگوں کیا جاچکاہے۔پیر کے روز وائٹ ہاؤس کی عمارت پرامریکی پرچم سرنگوں تھے۔لیکن ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیاکہ وہ جان مکین کی تدفین میں شرکت نہیں کریں گے اور انہوں نے آنجہانی سینیٹر کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے تعریفی بیان بھی روک لیا۔لیکن امریکی رہنماؤں اور عوام و عالمی تنقید کے بعد ٹرمپ نے جان مکین کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے بیان دیااور پر پھر پرچم سرنگوں کرنے کا حکم دیا۔
پرچم سر نگوں