صوبے کے مفاد کیلئے سب کو ساتھ لے کر چلوں گا ، عمران اسماعیل

صوبے کے مفاد کیلئے سب کو ساتھ لے کر چلوں گا ، عمران اسماعیل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (سٹاف رپورٹر) گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ صوبے کی ترقی کیلئے ہر ممکن کوشش کروں گا،صوبے کے مفاد کیلئے سب کو ساتھ لے کر چلوں گا، گرین لائن بس سمیت دیگر وفاقی منصوبے فی الفور شروع کرائیں گے۔مزار قائد پر حاضری کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ نے کہا کہ کراچی کا سب سے بڑا مسئلہ پانی کا ہے اسے حل کریں گے، میری وزیراعظم عمران خان اور وزیر خزانہ اسد عمر سے ملاقات ہوئی ہے ،وفاق کے منصوبوں کے حوالے سے بریفنگ لوں گا اور پانی کا مسئلہ حل کرنے کیلئے بڑا منصوبہ لانچ کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ گرین لائن بس سمیت دیگر وفاقی منصوبے فی الفور شروع کرائیں گے۔

مزید :

صفحہ اول -