جنرل باجوہ سے کرغستان کے سفیرکی ملاقات ،دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
راولپنڈی(سٹاف رپورٹر) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے کرغستان کے سفیر نے ملاقات کی ہے جس میں دو طرفہ دلچسپی کے امور اور خطے کی سلامتی پرتبادلہ خیال کیا گیا ۔کر غستان کے سفیر نے امن واستحکام کیلئے پاکستان کی قربانیوں کو سراہا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق منگل کے روز کرغستان کے سفیر نے راولپنڈی جی ایچ کیو کا دورہ کیا اورآرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی ملاقات دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ دلچسپی کے امور اور خطے کی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا کرغستان کے سفیر نے دہشتگردی کے خلاف جنگ اور امن کے قیا م کے لئے پاکستان کی قربانیوں کی تعریف کی ۔ ملاقات میں دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید مستحکم بنانے پر بھی غور کیا گیا ۔
جنرل باجوہ ملاقات