وزیر خارجہ سے ایئر چیف مارشل اور برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات

وزیر خارجہ سے ایئر چیف مارشل اور برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات

  

اسلام آباد (نیو زایجنسیاں) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے برطانوی ہائی کمشنر اور ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان کی ملاقاتیں، دونوں نے عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔تفصیلات کے مطابق برطانوی ہائی کمشنرنے ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی و تجارتی امور بڑھانے پر زور دیا گیا اور برطانوی ہائی کمشنر نے وزیر خارجہ کو منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ ترجمان دفتر خارجہ کے بیان کے مطابق منگل کے روز وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے برطانوی ہائی کمشنر نے ملاقات کی۔ ملاقات میں وزیر خارجہ نے دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی اور تجارتی امور بڑھانے پر زور دیا اور دونوں ممالک کے عوام کے درمیان روابط بڑھانے پر بھی زور دیا۔ علاوہ ازیں شاہ محمود قریشی سے پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان نے وزارت خارجہ امور میں ملاقات کی اور وزیر خارجہ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی ۔ ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ملاقات کے دوران پاکستان کی سلامتی اور خارجہ امور سے متعلق امور پر تبادلہ خیال ہوا۔ وزیر خارجہ اور ایئر چیف نے علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال اور ملک کو درپیش سکیورٹی چیلنجز سمیت موجودہ تزویراتی ماحول پر بھی بات چیت کی۔ وزیر خارجہ نے ایئر چیف کو نئی حکومت کے وژن کے بارے میں آگاہ کیا۔ انہوں نے مادر وطن کے دفاع کیلئے پاک فضائیہ کی پیشہ وارانہ مہارت، عزم اور تیاریوں کو سراہا۔ وزیر خارجہ نے پاک فضائیہ کو 21ویں صدی میں ایک پیشہ وارانہ فورس کے طور پر مزید آگے بڑھانے میں ان کی کامیابی کیلئے نیک تمناؤں کا بھی اظہار کیا۔

ملاقاتیں

مزید :

صفحہ اول -