سپاہی مقبول حسین انتقال کرگئے آرمی چیف کا اظہار تعزیت

سپاہی مقبول حسین انتقال کرگئے آرمی چیف کا اظہار تعزیت

  

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی جیلوں میں 40سال قیدرہنے والے سپاہی مقبول حسین (ستارہ جرات ) انتقال کرگئے ، آرمی چیف کا اظہار تعزیت ، نماز جنازہ فوجی اعزا ز کے ساتھ ادا کی جائیگی۔آئی ایس پی آر سے جاری بیان کے مطابق 1965کی جنگ میں حصہ لینے والے حسین انتقال کرگئے۔ مقبول حسین کو 1965میں بھارتی فوج نے قید کرلیا تھا اور وہ 40سال تک بھارت کی مختلف جیلوں میں قید رہے۔ مقبول حسین کو 2005 میں بھارتی قید سے رہائی ملی۔ مقبول حسین کوستارہ جرات سے بھی نوازاگیا تھا۔ سپاہی مقبول حسین سی ایم ایچ اٹک میں زیر علاج تھے۔ ان کو کل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا جائیگا۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ان کی وفات پر اظہار تعزیت کیاہے۔

انتقال

مزید :

صفحہ اول -