بہت زیاہ خیال رکھنے پر مریم نوازکی نگرانی پر مامورلیڈیز سٹاف تبدیل

بہت زیاہ خیال رکھنے پر مریم نوازکی نگرانی پر مامورلیڈیز سٹاف تبدیل

  

اسلام آباد، راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) اڈیالہ جیل میں سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کی صاحبزادی مریم نوازکی نگرانی پرمامور لیڈیز سٹاف کوتبدیل کردیاگیا ۔ذرائع کے مطابق مریم نوازکی نگرانی پرمامور ایک خاتون ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اوردولیڈی اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹس کوجیل انتظامیہ نے تبدیل کردیاہے جس کی وجہ ان خواتین اسٹاف کی جانب سے مریم نواز کا بہت زیادہ خیال رکھنا بتایا جاتا ہے۔دوسری جانب مریم نواز نے اڈیالہ جیل میں چھوٹے بچوں کو اردواور انگریزی پڑھانا شروع کرد ی ہے اور اس سلسلے میں وہ ایک ہفتے میں چار دن کلاسیں لیتی ہیں۔ذرائع کے مطابق مریم نواز بچوں کو تعلیم کیلئے ان کی کلاس میں جاتی ہیں ٗکلاسوں کے اوقات صبح9بجے سے11بجے تک ہیں اور وہ اردو،انگریزی کے مضامین دلچسپی سے پڑھا رہی ہیں ٗمریم نوازیہ کلاسیں پیر،منگل بدھ اور ہفتے کے روز لیتی ہیں۔

مزید :

صفحہ اول -