حکومت کو قرضہ اتارنے سے متعلق پالیسی واضح کرنا ہوگی، رحمن ملک

حکومت کو قرضہ اتارنے سے متعلق پالیسی واضح کرنا ہوگی، رحمن ملک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما رحمن ملک نے کہا ہے کہ اعتزاز احسن پیپلز پارٹی کے صدارتی امیدوار ہیں، کاغذات واپس نہیں لئے جائیں گے ،حکومت کو ملک کا قرضہ اتارنے کے حوالے سے پالیسی واضح کرنا ہوگی۔ منگل کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صدارتی انتخاب میں حصہ لینے کیلئے پاکستان پیپلز پارٹی نے اپنے امیدوار سینیٹر اعتزاز احسن کے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں، یہ پی پی پی کے امیدوار ہیں، کاغذات نامزدگی واپس نہیں لئے جائیں گے۔ ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ ، حکومت کو ملک کا قرضہ اتارنے کے حوالے سے پالیسی واضح کرنی ہوگی کہ ملک کا قرضہ کس طرح واپس کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ملک کی پلاننگ کیلئے ڈیٹا اکٹھا کرنا ضروری ہے، ملک کو چلانے کے لئے اگر ڈیٹا نہیں ہوگا تو پلاننگ نہیں ہوسکے گی۔
رحمن ملک

مزید :

صفحہ اول -