سیاسی قیادتیں عدالتوں کے احکامات سے نااہل نہیں ہوتیں،ملک سجاد

سیاسی قیادتیں عدالتوں کے احکامات سے نااہل نہیں ہوتیں،ملک سجاد

  

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ(ن)کے رہنما ویوسی 34 اسلام آبادسے چیئرمین ملک سجا دنے اپنے ایک بیان میں کہاہے کہ سیاسی قیادتیں عدالتوں کے احکامات سے نااہل نہیں ہوتیں ان کی نااہلیت کا فیصلہ عوام کرتی ہے،سابق وزیراعظم میاں نوازشریف ایسی سیاسی حقیقت ہیں جن کو پاکستان کی سیاست سے چند لوگوں کی خواہشات پر نکالانہیں جاسکتا، سابق وزیراعظم میاں نوازشریف عوامی لیڈر ہیں اور انہیں بکتربند گاڑی میں عدالت لایاجا رہا ہے یہ وہ چیزیں ہیں جو حکومت کے اخلاقیات کی آئینہ ہیں۔ انہوں نے کہاکہ کیادنیامیں اور بھی سیا سی قوتوں کے ساتھ ایسا سلوک کیاجاتاہے،سیاسی قیادتیں عدالتوں کے احکامات سے نااہل نہیں ہوتیں ان کی نااہلیت قوم کے مسترد کرنے سے ہوتی ہیں۔مسلم لیگی رہنما و یوسی چیئرمین ملک سجاد نے مزید کہاکہ حالیہ انتخابات نے یہ ثابت کردیا ہے کہ میاں نوازشریف ایک سیاسی حقیقت ہیں جن کو پاکستان کی سیاست سے چند لوگوں کی خواہشات پر نکالانہیں جاسکتا،سیاسی قیادتوں کے ساتھ عزت و احترام کے ساتھ پیش آناچاہیے اور ان کے مقام کو ملحوظ خاطر رکھناچاہیے یہی واقعات آنے والے وقت میں تاریخ کا حصہ ہوتے ہیں اور جب مورخ ان واقعات کو ضبط تحریر میں لاتا ہے تواس وقت کے حکمرانوں کو اپنی غلطی کا احساس ہوتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہمیں فخر ہے کہ ہمارے قائد میاں نوازشریف کو کرپشن کے الزام میں سزا نہیں دی گئی۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -